جہنم میں ایک عورت کے ساتھ چار مرد

کسی نے کہا کہ جہنم میں ایک عورت اپنے ساتھ چار مردوں کو لے کر جائے گی۔ باپ بھائی بیٹا اور شوہر۔ یعنی ...

فرنٹ پیج 2025-03-07 17:20

جہنم میں ایک عورت کے ساتھ چار مرد

کسی نے کہا کہ جہنم میں ایک عورت اپنے ساتھ چار مردوں کو لے کر جائے گی۔ باپ بھائی بیٹا اور شوہر۔ یعنی ان سب کو اس لئے لے کر جائے گی کہ جب وہ برائی کر رہی تھی تو ان تمام تعلق دار مردوں نے اسے روکا نہیں۔ اس لئے بہترین حل یہ ہے کہ عورت کو لمبے لمبے، کھلے گھیرے دار برقعے پہناو، تا کہ نہ وہ کسی کو دیکھ سکے نہ کوئی اسے، اسے گھر، خاندان، محلے اور اگر ہو سکے تو سکول کالج اور یونیورسٹی سے حتی الامکان دور رکھو تا کہ اسے گناہکار ہونے کے مواقع کم سے کم مل سکیں۔

اس کو گھر کی چار دیواری میں بھی دوپٹے اور چادریں اوڑھا دو تا کہ سورج نکلتا رہے اور ان کے کھلے بالوں کا بوجھ کہیں گھر کے مردوں پر نہ پڑے۔ گھر کی چار دیواری میں کہیں اگر اس کی آواز، خواہش، یا ضرورت سر چڑھ کر بولنے لگے تو اس کی زبان کاٹ دو، خواہشوں کے سر اتار دو اور ضرورت کی رگیں کاٹ دو۔ چونکہ یہ عورت مرد کی ملکیت اس کی ذاتی جاگیر ہے کسی گائے بھینس یا بکری کی طرح۔ اس طرح کے خیالات سے پرانے زمانے کے پادری اور چرچ سسٹم، ہندواذم تو یاد ضرور آتے ہیں مگر اسلام میں ان چیزوں کی پیوند کاری کس طرح کی گئی یہ سمجھ نہیں آتا۔

وہ صلیبی نظام جو کہتے تھے کہ عورت شر اور برائی ہے اور وہ ہندوازم جو عورتوں کو مردوں کے ساتھ جلا دیتے تھے اور اس پر بھی ستم یہ کہ عورتیں بھی شوق سے جل جاتی تھیں۔ حالات کے رنگ میں رنگ جانا عورت کی خوبی تھی مگر اسے اس کی کمزوری بنا کر ہمیشہ ہر نظام میں اس سے کھیلا گیا ہے یا اس کے ذریعے کھیلا گیا ہے کبھی مردانگی کا کھیل، کبھی غیرت کا، کبھی عزت اور دین کا۔ اسلام ایک ایسا دین جس کے ابتدائی بڑے استادوں میں ایک بڑا نام ایک عورت کا تھا جن کی وجہ سے احادیث کا ایک بڑا حصہ محفوظ ہو سکا، آج کی عورت کا دیں کے سیکھنے سکھانے میں سے ہر حصہ نکال دیا گیا۔


ور دیا ہے کہ وہ جلد افغانستان میں چھوڑا ہوا اسلحہ واپس لے کیوں کہ اس
واپس لینا چاہتا ہے۔ و گزشتہ روز کانگرس میں صدر