برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریلدوہری شخصیت کے حامل شخص ان دنوں آپ کے بے حد قریب ہے۔ اپنے ر...
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
دوہری شخصیت کے حامل شخص ان دنوں آپ کے بے حد قریب ہے۔ اپنے راز کی حفاظت کریں اور ان دنوں تقریباً ہر معاملے میں حکمت عملی سے کام لینے کی ضرورت رہے گی۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
صحت کا خانہ نظر بد کی وجہ سے کمزور ہے۔ اس کا صدقہ بھی دیں اور خود کو ان سب سے دور رکھیں جو ماضی میں بھی وجہ پریشانی تھے۔ یہ سمجھ لیں کہ وارننگ ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آگے چل کر نوکری میں تبدیلی کا امکان پیدا ہو سکتا ہے مگر اس کے اشارے اب ہی محسوس ہو رہے ہوں گے۔ آج گھر میں کسی بات پر مسئلہ ہو سکتا ہے، غصہ کم کریں۔